وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس‘وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی شرکت‘باب پاکستان منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ منصوبہ تحریک پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والے ہمارے آباﺅ اجداد کی یاد میں تعمیر کیا جا رہا ہے،شہبازشریف لاہور۔25 جون(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت ہفتہ کو یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں باب پاکستان کے منصوبے کے مختلف امور پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔وفاقی …
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس‘وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی شرکت‘باب پاکستان منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ

مزید خبریں
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس‘وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی شرکت‘باب پاکستان منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ
منصوبہ تحریک پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والے ہمارے آباﺅ اجداد کی یاد میں تعمیر کیا جا رہا ہے،شہبازشریف
لاہور۔25 جون(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت ہفتہ کو یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں باب پاکستان کے منصوبے کے مختلف امور پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے بھی اجلاس مےں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باب پاکستان کا منصوبہ قیام پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والے ہمارے آباﺅ اجداد کی یاد میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔نئی نسل کو تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد سے روشناس کرانا قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو تحریک قیام پاکستان سے روشناس کرانے کیلئے بھی باب پاکستان کا منصوبہ بے حد اہمیت رکھتا ہے کیونکہ لاکھوں قربانیوں کے باعث ہمیں آزاد خطہ پاکستان نصیب ہوا ہے اور اس آزاد خطے کے حصول کیلئے لاکھو ںکی تعداد میں مسلمانوں کو ہجرت کے تکلیف دہ مرحلے سے گزرنا پڑا تھا۔







