مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے تاکہ جنوبی ایشیا میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط خان کا افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب نئی دہلی۔ 25 جون(اے پی پی) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط خان نے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان بخشش، …
بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط خان کا افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے تاکہ جنوبی ایشیا میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو
بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط خان کا افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب
نئی دہلی۔ 25 جون(اے پی پی) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط خان نے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان بخشش، عبادت اور رحمتوں کا مہینہ ہے۔ جاری کردہ پریس بیان کے مطابق نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشن میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہائی کمشنر عبدالباسط خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران پوری دنیا میں مسلمان اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول کی دی ہوئی تعلیمات پر اپنے آپ کو ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کیلئے امن، خود مختاری اور سلامتی کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔







