قومی خبریں

Homeقومی خبریں

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبک چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمےات

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمےات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے ،جبکہ گوجرانوالہ، لاہور ،راولپنڈی، مالاکنڈ، …

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات مسلم امہ کو درپیش متعدد چیلنجوں بالخصوص افغانستان اور مقبوضہ کشمیر میں صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی نے ہفتہ کو یہاں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔بات چیت …

آئیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کے دوران 12بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا اسلام آباد ۔ 20اگست (اے پی پی)اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے بجلی چوروں کے خلاف جاری حالیہ مہم کے دوران مختلف ریجنز میں چھاپے مار کر 12بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا۔ آئیسکو کے ترجمان نے یہاں ”اے پی پی“ کو بتایا کہ 4بجلی چوروں کو اٹک سے جبکہ 3چکوال ، 3جہلم سرکل اور 2 کوراولپنڈی سرکل سے پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف یہ مہم آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا عبدالجبار خان کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے ۔ گرفتار کئے گئے تمام افراد ڈائریکٹ لائن سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے اور بعض میٹر کی پٹی توڑ کر بجلی چوری کر رہے تھے ۔ ترجمان نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف نئے الیکٹرک سٹی ترمیمی ایکٹ کے تحت ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئیسکو اپنے تمام پانچ ریجنز میں بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی میں مصروف عمل ہے انہوں نے اپنے صارفین سے اپیل کی کہ بجلی چوری کے خلاف آئیسکو کے ساتھ تعاون کریں اور بجلی چوری سے متعلق اطلاع آئیسکو نئی روشنی 8398ایس ایم ایس سروس پر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پورے آئیسکو ریجن میں 118پر بھی بجلی چوری کی اطلاع دی جا سکتی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ بجلی کے ٹیرف عارضی رعایت ، بجلی بلوں کی تاخیر سے موصولی ، زائد بلنگ ، کم وولٹیج سے متعلق شکایات بھی اس سروس کے ذریعے درج کروائی جا سکتی ہیں۔