سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان ضمیر عباس کا قومی خبر رساں ادارہ اے پی پی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ

سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان ضمیر عباس کا قومی خبر رساں ادارہ اے پی پی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان ضمیر عباس نے قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اے پی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عدنان اکرم باجوہ ، ڈائریکٹر نیوز/ڈیجیٹل میڈیا شاہد سلیم اور ڈائریکٹر اردو سروس عبدالجبارزکریا سمیت مختلف شعبہ جات کے سربراہان سے ملاقات کی جنہوں نے سیکرٹری اطلاعات کو اے پی پی کے امور کار ، خبروں کی تیاری و ترسیل سمیت ادارہ کے پیشہ وارانہ امور کے بارے میں آگاہ کیا۔

سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان کو اے پی پی کے آپریشنز اور پرنٹ، الیکٹرانک و سوشل میڈیا کے لئے معیاری خبروں کی تیاری و ترسیل میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بتایا گیا۔انہوں نےانگلش رپورٹنگ، سنٹرل نیوز ڈیسک، اردو سروس، چائنیز سروس، فارن ڈیسک، اکنامک ڈیسک اور ڈیجیٹل میڈیا سروس سمیت اے پی پی کے مختلف شعبہ جات کادورہ بھی کیا۔ ضمیر عباس نے حکومتی پالیسیوں کو اجاگر کرنے اور نیوز ایجنسی کے طور پر ہر قسم کی خبروں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ایک متحرک ادارے کی حیثیت سے اے پی پی کی کارکردگی کو سراہا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان شمس الرحمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔