وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس لفتا کی ملاقات

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس لفتا نے ملاقات کی ۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات مذہب اورمشترکہ اقدار پرمبنی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون اور اعلی سطح کے تبادلے دوطرفہ تعلقات کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان …

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس لفتا نے ملاقات کی ۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات مذہب اورمشترکہ اقدار پرمبنی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون اور اعلی سطح کے تبادلے دوطرفہ تعلقات کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل کی ہر گھڑی میں عراقی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ عراقی سفیر حامد عباس لفتا نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلیے عراقی وزیر خارجہ کی جانب سے وزیر خارجہ کو دورہ عراق کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے مسلسل تعاون اور حمایت پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔