پاکستان کے ڈیفالٹ ہونےسےمتعلق افواہیں سراسرغلط ہیں، سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ٹویٹ

Ishaq Dar
Ishaq Dar

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونےسےمتعلق افواہیں سراسرغلط ہیں ۔ سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مخالف لوگ ملک کے ڈیفالٹ ہونے سے متعلق افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں اور زرمبادلہ کے ذخائر 4 ہفتے پہلے کے مقابلے میں ایک بلین ڈالر زیادہ ہیں، جب کہ غیرملکی کمرشل بینکوں نے سہولیات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں، امید ہے اگلے ہفتے تک آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے، تمام اقتصادی اشاریے آہستہ آہستہ درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔