،وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

69

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان پورے خطہ میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، اس حوالے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے آغاز کیلئے ہمیشہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی حکومت کو پہلے بھی کہا تھا کہ بھارتی حکومت ایک قدم اٹھائے گی تو پاکستان دو قدم آگے بڑھائے گا،اب مثبت مذاکرات کی پیشکش کی لیکن بھارتی آرمی چیف براہ راست پاکستان کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، پاک فوج کسی بھی خام خیالی سے نمٹنے کیلئے تیار ہے لیکن پھر بھی ہم امن کی بات کرتے ہیں۔