، رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کی اے پی پی سے گفتگو

118

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما و رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ پی ایم ایل (این) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پارٹی سیاسی امور کے علاوہ مسئلہ کشمیر پر مستقبل کے لائحہ عمل پر خصوصی بات کی گئی ہے۔ پیر کو یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت ہوا جس میں 18 اکتوبر 2016ءکو مرکزی مجلس عاملہ کے انتخابات کے انعقاد کیلئے اجلاس طلب کیا گیا اور چوہدری جعفر اقبال کو چیئرمین الیکشن کمیشن مقرر کیا گیا اور الیکشن کمیٹی کے اراکین علی اسجد جدون، نجمہ حمید، امداد چانڈیو اور میر افضل شامل ہیں۔