ہمسایہ ممالک بالخصوص افغانستان کو یوریا کی غیر قانونی ترسیل روک کر اس کی دستیابی یقینی بنا ئی جائے، وزیر اعظم عمران خان کی ے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو ہدایت

112
گرین ایریاز کو رہائشی اور تجارتی علاقوں میں بدلنے سے اور بغیر منصوبہ بندی اور غیر منظم شہری پھیلائو سے فوڈسکیورٹی متاثر ہو گی ، پنجاب حکومت سیلاب کے خطرے والے علاقوں میں قائم غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کرے ، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہمسایہ ممالک بالخصوص افغانستان کو یوریا کی غیر قانونی ترسیل کو روک کر اس کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ یہ ہدایت انہوں نے پیر کو اپنی زیرصدارت ملک میں زرعی بہتری کے منصوبے پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ زراعت میں بہتر میکانائزیشن ٹولز اور آئی سی ٹی سے چلنے والی توسیعی خدمات کے متعارف ہونے سے پاکستان میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تجارتی پیمانے پر زیتون کی کاشت اور جھینگوں کی فارمنگ وقت کی اہم ضرورت ہےٍ، اس سے برآمدات کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کسان کارڈ کے اجرا سے کسانوں کو مشینری اور زرعی سامان خریدنے میں سہولت ملے گی۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کپاس، گندم اور چاول جیسی بڑی فصلوں میں تحقیق کے لیے پنجاب اور کے پی میں سنٹرز آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں۔ انہوں نے ملک میں مویشیوں کی افزائش اور دودھ کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے بچھڑے کی پرورش کے مراکز قائم کرنے اور مصنوعی انسیمی نیشن کی بہتر تکنیک متعارف کرانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ وہ ہمسایہ ممالک بالخصوص افغانستان کو یوریا کی غیر قانونی ترسیل کو روک کر اس کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ یوریا کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے افراد کے خلاف انتظامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔