آئندہ الیکشن کی تاریخ اکتوبر 2023ء۔۔ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے الیکشن کی تاریخ کیلئے مذاکرات سے متعلق بیان پر جواب

285
مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو آئندہ انتخابات کی تاریخ ”اکتوبر 2023“ دے دی۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے آئندہ انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے مذاکرات کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات اکتوبر 2023ءمیں ہوں گے۔