آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

148

ملتان۔ 29 نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا،صبح کے وقت ہلکی دھندہو گی ۔جمعہ کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت25.3 اورکم سے کم12.5سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کاتناسب88فیصد اور شام پانچ بجے50فیصدتھا۔ہفتہ کے روز طلو ع آفتاب صبح چھ بجکر50منٹ پر اور غروب آفتاب شام پانچ بجکر15منٹ پر ہوگا۔