اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے اور اس دوران رات اور صبح کے اوقات میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔ بدھ کی صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق گوپس، لہہ اور سکردو میں درجہ حرارت منفی3 اور قلات میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔