30.7 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم...

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک، لاہور سمیت چند ایک مقامات پر بارش کا امکان

- Advertisement -

لاہور۔31مارچ (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہے گا تاہم لاہور سمیت چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش نور پور تھل 53، گوجرانوالہ 27، منڈی بہائوالدین 25، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 24، سٹی 10)، شیخوپورہ 18، گجرات 17، حافظ آباد 14، سرگودھا 13 ،لاہور(ایئر پورٹ 10، سٹی 03)، نارووال 10، ڈی جی خان 09، لیہ، اوکاڑہ 05، ساہیوال 04، ملتان (ایئرپورٹ 04، سٹی 01) اور جوہر آباد میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

ترجمان کیمطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 18اور زیادہ سے زیادہ 28سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66فی صد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 74رہی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ 122، سی ای آر پی آفس91، فیز 8 ایوی گر ین 74، فدا حسین ہائوس74 ، لاہور امریکن سکول 78،ریوی نیو سوسائٹی 82،بریڈ اینڈ بائونڈ لاہور 132اور پاکستان انجینئرنگ سروسز میں 80ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں