اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بنوں، کوہاٹ، سرگودھا، ڈی آئی خان، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے