22.8 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئندہ 24 گھنٹوں میں ہیڈ تریموں پر 7لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا...

آئندہ 24 گھنٹوں میں ہیڈ تریموں پر 7لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا پہنچے گا،ترجمان پی ڈی ایم اے

- Advertisement -

لاہور۔31اگست (اے پی پی):پنجاب کے دریائوں میں طغیانی کی صورتحال برقرار،آئندہ 24 گھنٹوں میں ہیڈ تریموں کے مقام پر7 لاکھ کیوسک تک کا سیلابی ریلا پہنچے گا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہائو 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک ہے ،

گزشتہ دنوں گنڈا سنگھ والا میں پانی کا بہائو 3 لاکھ 85 ہزار تک پہنچاتھا جبکہ سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہائو 1 لاکھ 54 ہزار کیوسک ہے۔ترجمان کے مطابق دریائے چناب میں بڑا سیلابی ریلا جھنگ اور ہیڈ تریموں سے گزر رہا ہے،دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کا بہائو 99 ہزار کیوسک ہے۔

- Advertisement -

اسی طرح خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہائو1 لاکھ 66 ہزار کیوسک ، قادر آباد کے مقام پر1 لاکھ 85 ہزار کیوسک جبکہ ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہائو 3 لاکھ 61 ہزار کیوسک اور مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ترجمان کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ہیڈ تریموں کے مقام پر 7 لاکھ کیوسک تک کا سلابی ریلا پہنچے گا۔

اسی طرح ترجمان دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہائو84 ہزار کیوسک ، شاہدرہ کے مقام پر76 ہزار کیوسک، بلوکی ہیڈ ورکس پر2 لاکھ 4 ہزار کیوسک اورد ریائے راوی ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہا ئو46 ہزار کیوسک ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں