23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

- Advertisement -

لاہور۔26اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں ہونے والی بارش سے گرمی اور حبس میں قدرے کمی آئی ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔

ہفتہ کو جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز لاہور کے لکشمی چوک میں75، قرطبہ چوک میں70، گلشن راوی میں68، پانی والا تالاب میں52، تاج پورہ میں 43، مغل پورہ میں38، اپر مال کے علاقے میں35، جیل روڈ پر34، گلبرگ میں 33، نشتر ٹائون میں 31، جوہر ٹائون میں 20اور ائیر پورٹ پر 10ملی میٹر بارش ہوئی، گوجرانوالا میں 31، سرگودھا میں30، نور پور تھل میں 25، نارووال میں 21، حافظ آباد میں 23، راولپنڈی میں4، بھکر میں2 اور جوہر آباد، چکوال، منگلا اور سیالکوٹ میں ایک ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،

- Advertisement -

محکمے نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ ،نارووال، سرگودھا، ساہیوال، بہاولنگر، بھکر، نورپورتھل، میانوالی، لاہور، منڈی بہائوالدین، حافظ آباد، خوشاب، گوجرانوالا اور فیصل آباد میں آندھی،تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، رپورٹ کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد رہا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382773

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں