آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

69
مغربی ہواؤں کے زیر اثر ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
مغربی ہواؤں کے زیر اثر ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ مزید برآں پنجاب کے میدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا بھی امکان ہے جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کی توقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان، شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں شدید سرد رہا ہے۔ جمعرات کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق استور اور لہہ میں درجہ حرارت منفی 12، گوپس، سکردو منفی11، کالام منفی 10، ہنزہ منفی 8، کوئٹہ، بگروٹ منفی7، گلگت منفی 6، پاراچنار، دالبندین، ژوب منفی 5، دیر، مالم جبہ، قلات اور راولاکوٹ میں منفی4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔