آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

89

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر ہا جبکہ راولپنڈی اور پشاور ڈویژن میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چراٹ میں9 ملی میٹر اور مری میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔