23.2 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومقومی خبریںآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک...

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان

- Advertisement -

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہنے کی توقع ہے تاہم شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم پنجاب اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان: کوئٹہ (سٹی 15،سمنگلی 06 )، بار کھان، سبی 04، پنجاب: بہاولپور (شہر اور ایئرپورٹ 02) اور مری میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ہفتہ کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی07، گوپس، کالام اور پاراچنار منفی03 اور راولاکوٹ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564880

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں