17.1 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومقومی خبریںآئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس منگل کو عارضی بجلی بندش...

آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس منگل کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول

- Advertisement -

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس کل (منگل ) کو عارضی بجلی بندش کا شیدول جاری کر دیا۔

پیر کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

- Advertisement -

18مارچ 2025 ، صبح07:00 بجے سے دن11:00بجے تک، اسلام آباد سرکل،کنڈ راجگان،چھٹہ بختاور،ترامڑی،رہاڑہ،اپر ٹوپہ فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل، نیسٹ روڈ،ریڈیو پاک۔I فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،ڈاکٹر ٹائون،بسالی،جھٹہ ہتھیال،نیو کلیام،انڈسڑیل،گمٹی،اولڈ کلیام،بھل، مورت،خصالہ،جرار کمیپ فیڈرز، چکوال سرکل، دروگی راجگان،ملہال مغلاں فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573498

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں