27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر...

آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے جمعہ اور ہفتہ کو دو روزہ عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔آئیسکو ترجمان کے جمعرات کے روز جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق 15 ستمبر کی صبح 9 بجے سے دن 2بجے تک ،راولپنڈی کینٹ سرکل،اولڈ روات،نیو روات،سی ڈبلیو او، اے او ڈبلیو ایچ ایس، سپارکو فیڈرز، جبکہ 16 ستمبر کی صبح 7بجے سے دن 12 بجے تک،اسلام آباد سرکل، I-8/4،سروس روڑ،مسلم ٹائون،ایف ایچ ایس فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل، اسلام آباد فیڈ مل،جھٹہ ہتھیال،بسالی،پنڈ جاتلہ،لیب۔I&II،انڈسٹریل،ریلانس ویونگ مل، بھل،جرار کمیپ فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،ذیشان کالونی، این آر سی،جناح کمیپ،کے آر ایل، بجنیال،

- Advertisement -

چاکرہ،عزیز آباد،پیپلز کالونی،پنڈ ہون،I-14/3،نون،I-16/1،ایچ پی ٹی ریڈیو پاک،لکھو روڑ،امیر حمزہ،آفیسر کالونی فیڈرز ، اٹک سرکل،پی ایم ہائوسنگ کالونی،ائر یونیورسٹی فیڈرز،چکوال سرکل،بشارت فیڈر،جہلم سرکل،ثنااللہ،ایف تھری گل افشاں،گرمالہ،شاہ سفیر فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔

آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390612

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں