اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے آئیسکو ریجن میں بوجہ سسٹم مینٹیننس عارضی15اور16مارچ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔جمعہ کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
15مارچ صبح07:00 بجے سے دن11:00بجے تک اسلام آباد سرکل،سی ایس ٹی،فلور مل۔I،انڈسٹریل۔II فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،ایف بلاک،بینظیر بھٹو،راجہ آباد،زرکون ہائٹس،ماڈرن فلور مل،شمس کالونی،قائد اعظم ہسپتال،پی اینڈ ٹی ونی،ویسٹریج،گولڑہ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،نیو کلیام،بسالی،پنڈ جاتلہ، اسلام آباد فیڈ مل،جھٹہ ہتھیال،لیب۔I&II،انڈسٹریل،ریلانس ویونگ مل،بھل،جرار کیمپ،آر آئی سی، گریسی لائن،گمٹی،اولڈ کلیام، مورت،خصالہ فیڈرز،مورخہ16مارچ 2025 ، صبح07:00 بجے سے دن11:00بجے تک اسلام آباد سرکل،بری امام،پنجاب ہائوس،خیابان اقبال،پیر سوہاوہ،قائد اعظم یونیورسٹی،،راولپنڈی کینٹ سرکل، RCCI-I,III & IV،کلر سٹی،دوبیرن فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔
مزید براں صبح 06:00بجے تا دن03:00بجے تک 132KVکوٹلی،کھوئی رتہ،اسلام گڑہ اور چک سواری گرڈ ز سٹیشنز پر ضرورت پڑنے پر 50میگا واٹ کی لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572595