آئیسکو کابوجہ ضروری مرمت بجلی بندش کا شیڈول جاری

75
IESCO

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)نے ضروری دیکھ بھال اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے مختلف علاقوں کے لیے کل اتوار کے روز بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ہفتہ کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کل اتوار کو مختلف فیڈرز اور گرڈ اسٹیشنز کی بجلی کی فراہمی صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک معطل رہے گی

جن میں جی ایس او سرکل، دفتر خارجہ، این ٹی سی، ای ٹی بی پی، جی فائیو، پنڈوریاں، محفوظ شہید، سکیم II، پاک چائنا سنٹر، ریسٹ ہاؤس، ہسپتال، سی ڈی اے، جی سکس، آئی ایس آئی،نمبل فیڈرز اور 132KV کنزیومر گرڈ سٹیشن نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (T-I) اور آس پاس کے علاقے شامل ہیں۔