اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس کل پیر کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔اتوار کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
26مئی صبح08:00 بجے سے دن13:00بجے تک،اسلام آباد سرکل،بری امام،خیابان اقبال،پیر سوہاوہ،پنجاب ہائوس،قائد اعظم یونیورسٹی فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل، ائر پورٹ سوسائٹی،ڈھوک حکمداد،طہماسب آباد،آفیسر کالونی،شالیمار سٹی،ٹاپ سٹی،ممتاز سٹی،F-17/1،F-17/II، نوگزی، فضاہیہ۔I&II، بجنیال۔I&II، خداد سٹی،گندھارا سٹی،گریسی لینڈ،KRL،کھنہ روڈفیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،سیکٹر۔IV،VVIP،MES،PAF،رحمت آباد۔I،چکلالہ،بسالی،جھٹہ ہتھیال، نیو کلیام،بھل،
مورت،خصالہ،جرار کمیپ فیڈرز، اٹک سرکل، D-17،CDECHS،MPCH B-17،گلشن صحت،ویلی،سنگجانی،پنڈ پران،سرائے خربوزہ،شاہ اللہ دتہ،پسوال فیڈرز، جی ایس او سرکل،،صبح07:00بجے تا شام 05:00بجے تک،نڑ فیڈر اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601178