اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی میں آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے جاری بین الاقوامی کنونشن کے پہلے روز کی کارروائی پر خصوصی نیوز لیٹر جاری کیا گیا۔
جمعرات کو قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہونے والے اس کنونشن کے دوسرے روز یہ نیوز لیٹر تمام شرکا میں تقسیم کیا گیا۔اس نیوز لیٹر میں کنونشن کے پہلے روز کی تمام کارروائی رپورٹ کی گئی اور اس کی تصویری جھلکیاں بھی پیش کی گئیں۔
کانفرنس کے دوران سائیڈ لائن ملاقاتوں کی بھی اس میں بھرپور عکاسی کی گئی۔