آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے دو روزہ بین الاقوامی کنونشن میں شرکت کے لئے وفود کی آمد جاری

185

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی): قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیرِ انتظام آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سےکل (بدھ کو )شروع ہونے والے دو روزہ بین الاقوامی کنونشن میں شرکت کے لئے مختلف ممالک کے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،سعودی عرب، ایران، تاجکستان، آذربائیجان، سری لنکا، کینیا، بیلجیم، شام اور لبنان کے پارلیمانی وفود کی اسلام آباد پہنچ گئے۔ سپیکر قومی اسمبلی کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کا پارلیمانی وفد چیئرمین مجلس شوریٰ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کی سربراہی میں پاکستان پہنچ گیا۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر سعودی وفد کا استقبال کیا۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے بین الاقوامی کنونشن میں شرکت کے لئے آمد پر سعودی وفد کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،ایران کا پارلیمانی وفد ڈاکٹر وحید جلال زاده سربراہ قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن، ایرانی پارلیمنٹ کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچا۔

رکن قومی اسمبلی سید علی موسیٰ گیلانی نے ایران کے پارلیمانی وفد کا استقبال کیا۔ایران اور پاکستان کے مابین تعلقات برادرانہ اور بھائی چارے کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں،علی موسیٰ گیلانی نے ایران کے پارلیمانی وفد کا آئین کی گولڈن جوبلی کنونشن میں شرکت پر وفد کا خیر مقدم کیا۔ ڈپٹی سپیکر عادل عابش کی سربراہی میں آذربائجان کے پارلیمانی وفد کا استقبال ممبر قومی اسمبلی/ کنوینر ایس ڈی جیز رومینہ خورشید عالم نے کیا۔آذربائیجان اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات دیرینہ اور دوستانہ ہیں،لبنان کے پارلیمانی وفد لبنان کے ڈپٹی سپیکر قاسم ہاشم کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچا۔

لبنان کے پارلیمانی وفد کا استقبال ممبر اسمبلی قومی انجینئر صابر حسین قائم خانی اور ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاھانے کیا ہے، تاجکستان کے پارلیمانی وفد کو ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شازیہ صوبیہ اسلم سومرو نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا۔شام کا پارلیمانی وفد بین الاقوامی کنونشن میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے،ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاھا نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا۔کینیا اور سری لنکا کے پارلیمانی وفود گولڈن جوبلی کی مناسبت سے منعقدہ بین الاقوامی کنونشن میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے۔ قومی اسمبلی کے اعلیٰ حکام نے کینیا اور سری لنکا کے پارلیمانی وفود کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔