آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے دو روزہ بین الاقوامی کنونشن پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گیا، 17 ممالک سے پارلیمانی وفود شریک

162

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی): قومی اسمبلی کے زیر انتظام آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے دو روزہ بین الاقوامی کنونشن بدھ کی صبح پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گیا ۔

آئین کی گولڈن جوبلی کے سلسلے میں منعقدہ کنونشن میں 17 سے زائد ممالک کے پارلیمانی وفود شریک ہیں۔سپیکر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق کنونشن میں سعودی عرب، ایران، آذربائیجان، شام، بیلجیم، کے سپیکرز؍ڈپٹی سپیکر اور چیئرمین شریک ہیں ۔بین الاقوامی کنونشن میں کینیا، سری لنکا، لبنان، عمان، تاجکستان اور کرغزستان کے پارلیمانی وفود بھی شریک ہیں۔کنونشن میں غیر ملکی ماہر قانون، سکالرز، دانشور اور پروفیشنلز کو بھی مدعو گیا گیا ہے۔نوجوان، خواتین، طلباء اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی کنونشن کا حصہ ہیں ۔

کنونشن میں میڈیا کے نمائندوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔