آئیں اسمبلی میں مل کر بیٹھیں ،سڑکوں پر کبھی مسئلے حل نہیں ہوئے،کاروبار چلے گا تو حکومت چلے گی، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

122

راولپنڈی ۔30مارچ (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن سے کہا ہےکہ آئیں اسمبلی میں مل کر بیٹھیں ،سڑکوں پر کبھی مسئلے حل نہیں ہوئے،کاروبار چلے گا تو حکومت چلے گی۔ منگل کو مرکزی نیو صرافہ بازار یونین کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ کل ای سی سی اور ایکنک کی بھی میٹنگ ہے، میں اپوزیشن سے کہنا چاہتا ہوں آئیں اسمبلی میں بیٹھ کر مسئلہ حل کریں۔

الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم لائیں جس سے ہارنے اور جیتنے والا خوش اسلوبی سے نتائج قبول کرے۔ہم بے شک اسمبلی سے اختلاف کریں با لٓاخر اسمبلی کی طرف آنا ہوگا۔کوئی مسئلہ سڑکوں پر حل نہیں ہوتا،انہوں نے کہا کہ نالہ لئی کے گرد 14 سے 20 منزلہ عمارتیں بنائیں، صرافہ بازار میری جائے پیدائش ہے اور وہی سے جنازہ نکلے گا۔

راولپنڈی شہر میں کوئی بدمعاش اور قبضہ گروپ نہیں ہےاگر کوئی ہے تو میں اسے نہیں چھوڑوں گا۔تاجر ایک کمیٹی بنائیں جو مطالبات ہیں وزیراعظم سے ملاقات کراوں گا۔کاروبار چلے گا تو حکومت چلے گی۔

راولپنڈی کے تاجر حق حلال کی کمائی کرتے ہیں ،راولپنڈی پاکستان کا واحد شہر ہے جس میں 3 یونیورسٹی بنانے جارہے ہیں ہمارا 37 نمبر تھا پاکستان میں آج بچیوں کی تعلیم میں راولپنڈی نمبر 1 ہے،آخر ت میں خدمت کام آتی ہے، بنیادی مسائل حل کروں گا،انہوں نے کہا کہ ایک خوشی کے ساتھ مروں گا کہ 60 تعلیمی ادارے بنے ہیں ،راولپنڈی میں 12 ڈھوکیں تھی، یہاں بچیوں کے بہترین کالج ہے،کل پنڈی کے رکشہ ڈرائیور کی بیٹی بھی کمشنر لگے گی سیاسی اختلافات ضرور رکھیں، کوشش کرتے ہیں مخالف کے غم میں شریک ہوتے ہئں انہوں نے کہا کہعمران خان کی پوری کوشش ہے ملک کو آگے لے کر چلیں نالہ لئی راولپنڈی کا نقشہ بدلنے جارہا ہے،رنگ روڈ پر ٹھیکہ ہونے جارہا ہے، نالہ لئی سے نئے کاروبار کھلیں گے،روسی اور چینی بھی آرہے ہیں، 100 ارب روپے کا منصوبہ ہےنالہ لئی کے پانی کو بھی صاف کرنا ہےنالہ لئی میں مسئلے ہیں جتنے لوگ متاثر ہونے جارہے ہیں وقت حاضر کی قیمت دیں گے۔

ہم سب کو اس شہر کی خدمت کے لیے اکھٹے ہونا ہے۔فاقی سیکرٹری برائے انسداد منشیات شیخ راشد شفیق نے کہا کہ ابھی بھی کسی نے بازار بند نہیں کیے۔کوئی شخص بھی شہر میں ماسک لگانے کو تیار نہیں.وزیراعظم اور شیخ رشید نے کہا ہے کہ کاروبار بند نہ ہو، ہمارے اندر کوئی بھی احساس زمہ داری نہیں. ہماری پاس آکسیجن اور بسترے کم ہونے جارہے ہیں۔

ڈی سی کو کہا ہے کہ جمعہ ہفتہ کو بازار کھلا تو صدر بازار پر مقدمہ ہوگا۔ رمضان المبارک میں تاجر پورے سال کی روٹی نکالتا ہے۔انہوں نے کہا کہصرافہ بازار میں دس کروڑ روپے لگانے جارہے ہیں.بھابڑا بازار میں فوڈ اسٹریٹ بنانے جارہے ہیں۔