آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے ملک کی معیشت کو استحکام ملے گا ،چوہدری سالک حسین

130

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین نے کہاہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے نہ صرف ملک کی معیشت کو استحکام ملے گا بلکہ پاکستان کے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کا خطرہ بھی ٹل گیا ہے۔

بدھ کواپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم اللّٰہ رب العزت کے شکرگزار ہیں جس نے ہمیں ایک انتہائی مشکل امتحان میں سرخرو کیا۔ سابقہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں اور آئی ایم ایف کے ساتھ کی جانے والی وعدہ خلافیوں کے باعث اس پروگرام کی ضرورت پیش آئی ہے۔

اب ہماری پوری توجہ معاشی خود انحصاری پر ہےاور وزیراعظم پرعزم ہیں کہ انشاء اللّٰہ یہ پاکستان کے لئے آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو گا اور انشاء اللّٰہ ہم آئی ایم ایف کو خیر باد کہنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔