آئی ایم ایف کا رواں سال کے دوران جی ڈی پی کے تناسب سے پاکستان کے بنیادی قرضوں کی شرح میں کمی کے امکان کا

68

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وزیر خزانہ کے سپوکس پرسن مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے جی ڈی پی کے تناسب سے رواں سال کے دوران پاکستان کے بنیادی قرضوں کی شرح میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے، 2022 میں اس میں مزید کمی آئے گی۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے یہ تخمینہ لگایا کہ 2021 میں جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کی شرح 83.4 فیصد رہے گی اور 2022 میں یہ مزید کم ہو کر 80.9 فیصد ہو سکتی ہے جبکہ 2021 میں نیٹ قرضوں میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کی شرح رواں سال کی 74.8 فیصد سے کم ہو کر2022 میں 74.1 فیصد تک ہو جائے گی۔