آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈولفن سکواڈ کی تنظیم نو کردی

151
Syed Ali Nasir Rizvi
Syed Ali Nasir Rizvi

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈولفن سکواڈ کی تنظیم نو کردی۔منگل کو پولیس ترجمان نے بتایا کہ ڈولفن ایمرجنسی رسپانس یونٹ میں نوجوان پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ان افسران کی شعبہ جاتی تربیت بھی پولیس لائنز میں شروع کردی گئی ہے۔

ڈولفن کی تنظیم نو کا مقصد پٹرولنگ کو موثر بنانا ہے۔آئی جی اسلام آباد شہریوں کی سکیورٹی کے متعلق امور پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔شہر میں جرائم کے سدباب کے لئے ڈولفن کا کردار انتہائی اہم ہے۔