لاہور۔22اپریل (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے متعدد پولیس افسران کے تقرر تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی ٹریننگ محمد حسن اقبال کو ڈی پی او بہاولپو، ایس ایس پی آپریشنز/ کمانڈر پی پی آئی سی 3 محمد افضل کو ڈی پی او وہاڑی ، ایس ایس پی عمران علی کو ڈی پی او رحیم یار خان ، ڈی پی او رحیم یار خاں رضوان عمر گوندل کو اے آئی جی پروکیورمنٹ سی پی او، کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل کو ڈی پی او میانوالی ، ڈی پی او میانوالی اختر فاروق ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن،ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد ڈی پی او لودھراں،ڈی پی او لودھراں کامران ممتاز ایس ایس پی انوسٹی گیشن ، ناصر محمود باجوڑ اسسٹنٹ ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن ایس پی یو ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد ،اے آئی جی پروکیورمنٹ سید کرار حسین کو سنٹرل پولیس آفس تعینات کر دیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585853