17.1 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومضلعی خبریںآئی جی پنجاب نے نارووال میں فائرنگ کا نوٹس لے کرآر پی...

آئی جی پنجاب نے نارووال میں فائرنگ کا نوٹس لے کرآر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی

- Advertisement -

لاہور۔10مارچ (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نارووال کی حویلی انعام اللہ بٹ میں فائرنگ سے 03 افراد کے جاں بحق اور ایک شخص کے زخمی ہونے کے معاملے کا نوٹس لے کرآر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی پی او نارووال کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیاہے۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے 48 سالہ عمران بٹ، 50 سالہ شاہد بٹ اور 47 سالہ ظفر اقبال جاں بحق ہوئے۔

- Advertisement -

آئی جی پنجاب نے کہاہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570683

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں