لاہور۔14مئی (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 28 لاکھ 90 ہزار روپے جاری کر دیئے، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ریٹائرڈ آفس سپرنٹنڈنٹ عبدالغفار کو جگر کے کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے فنڈز جاری کئے۔
سکیورٹی کانسٹیبل قیصر مسیح کی میجر سرجری کیلئے 03 لاکھ 50 ہزار روپے، کانسٹیبل سید افتخار حسین کو بیوی کے بریسٹ کینسر کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے ،کانسٹیبل تنویر احمد کو میجر سرجری کیلئے اڑھائی روپے فنڈز، انسپکٹر عبیداللہ خان، سب انسپکٹر شہزاد رسول، ڈرائیور کانسٹیبل ناہید اسلم کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ سب انسپکٹر عطا محمد، اے ایس آئی محسن علی، کانسٹیبل نذیر احمد، کو علاج معالجے کی مد 01 لاکھ روپے ، جونیئر پٹرولنگ آفیسر علی رضا، کانسٹیبل عابد علی کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے ،اے ایس آئی محمد نوید، کانسٹیبل منور خان،
ٹیکنیکل آفیسر وسیم عباس، جونیئر پٹرولنگ آفیسر عبدالجبار، سینٹری ورکر حسین شریف کو علاج معالجے کی مد میں مجموعی طور پر 03 لاکھ 40 ہزار روپے دئیے گئے۔ ترجمان کیمطابق آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجرا کی منظوری دی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596772