34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئی جی پنجاب نے 8پولیس افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری...

آئی جی پنجاب نے 8پولیس افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے

- Advertisement -

لاہور۔30اکتوبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 8پولیس افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او منڈی بہائوالدین احمد محی الدین کو ڈی پی او چکوال تعینات کر دیاجبکہ اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او وسیم ریاض ڈی پی او منڈی بہائوالدین تعینات کر دیا گیا۔

اسی طرح ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور علی وسیم کو ڈی پی او لیہ تعینات کر دیاجبکہ ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن صدر شہزاد رفیق اعوان کو ڈی پی او بھکر تعینات کر دیا گیااور ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر)واحد محمود کو ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور تعینات کر دیا گیا اورایکس پاکستان تعطیلات پر جانے کے لئے ڈی پی او بھکر محمد عبد اللہ لک کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ بلال محمود سلہری کو اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او تعینات کر دیا گیاجبکہ ڈی پی او لیہ اسد الرحمن کو ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی لاہور تعینات کر دیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تقرر تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=519103

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں