24.6 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںآئی جی پنجاب کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کا...

آئی جی پنجاب کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم

- Advertisement -

لاہور۔8مئی (اے پی پی):سرحد وں پر موجودہ صورتحال کے پیش نظر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا۔آئی جی پنجاب نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ پنجاب پولیس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے،پنجاب پولیس کی آپریشنل، سٹریٹجک، لاجسٹکس تیاریاں مکمل ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، سکیورٹی اداروں سے مکمل کوارڈینیشن میں ہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پنجاب پولیس سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر، امدادی سرگرمیاں یقینی بنائے گی،بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں سمیت تمام اہم اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، ملکی اندرونی سرحدوں کے تحفظ کے لئے دہشت گردوں، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

- Advertisement -

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس اپنی افواج کے شانہ بشانہ، دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے ۔ا س موقع پر آئی جی نے آر پی اوز، ڈی پی اوز سمیت تمام فارمیشنز سربراہان کو وار بک کے مطابق ہدایات جاری کیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594268

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں