لاہور۔4فروری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقاتیں کیں ، مسائل سنے اور فوری ریلیف کےلئے احکامات جاری کئے۔ترجمان کے مطابق غازی کانسٹیبل محمد شہباز کی پروموشن کی درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو ریلیف کا حکم دیا۔اے ایس آئی خلیل احمد گوہر کی سکالرشپ کی درخواست پر اے آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کا حکم دیا۔
کانسٹیبل محمد حسین کی ٹرنسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔شہید کانسٹیبل محمد صادق کی اہلیہ طبی مالی امداد کی درخواست پر اے آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کا حکم اور مرحوم ہیڈ کانسٹیبل حسن احمد شاہ کی بیوہ کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کو ریلیف کی ہدایت کی ۔ آئی جی نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن، ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555857