Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومکھیل کی خبریںآئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ ،نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کے...

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ ،نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

- Advertisement -

پونے۔1نومبر (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام 13ویں مینز کرکٹ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے میلے میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے۔ میگا ایونٹ کے 32ویں میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ کا 32واں میچ مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، پونےمیں کھیلا جارہا ہے۔دونوں ٹیمیں اب تک اِس ورلڈ کپ میں چھ، چھ میچز کھیل چکی ہیں، جنوبی افریقا نے اپنے 5 اور نیوزی لینڈ نے 4 میچز جیتے ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں جس کے پیش نظر کین ولیمسن کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ 2023 کے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کی 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے خلاف پنجہ آزمائی کریں گی، ٹورنامنٹ کا اختتام 19 نومبر کو ہوگا۔

میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی دس ٹیموں میں میزبان بھارت ،عالمی چیمپئن انگلینڈ، پاکستان ، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکاشامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے جس کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے کے چانس معدوم ہو چکے ہیں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں