اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے سری لنکا کی ٹیم میں لہیرو کمارا کے متبادل کے طور پر دشمنتھا چمیرا کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اتوار کو جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ چمیرا، جنہوں نے 44 ون ڈے کھیلے ہیں، کو پونے میں ٹریننگ کے دوران بائیں ران کے پٹھوں میں چوٹ لگنے کی وجہ سے کمارا کے باہر ہونے کے بعد متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔کھلاڑی کو باضابطہ طور پر اسکواڈ میں شامل کرنے سے پہلے کسی کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری درکار ہوتی ہے۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی وسیم خان (آئی سی سی جنرل منیجر کرکٹ، ای ٹی سی چیئر)، کرس ٹیٹلی (آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹس)، ہیمنگ امین (قائم مقام سی ای او ۔ بی سی سی آئی)، گورو سکسینہ (جنرل منیجر) آپریشنز، بی سی سی آئی، رسل آرنلڈ اور سائمن ڈول (آزاد نمائندے)پر مشتمل ہے۔