آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیگ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پرپاکستان پر ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد

159
ICC world rankings,
ICC world rankings,

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیگ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پرپاکستان پر ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ایک پریس ریلیز کے مطابق ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رچی رچرڈسن نے یہ پابندی بابر اعظم کی ٹیم کے ہدف سے چار اوورز کم ہونے کے بعد عائد کی جب کہ ٹائم الاؤنس کو مدنظر رکھا گیا۔

آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ برائے پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق جو کم از کم اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق ہے، کھلاڑیوں کو مقررہ وقت میں گیند نہ کرنے پر ہر اوور پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔بابر اعظم نے جرم کا اعتراف کیا اور مجوزہ سزا کو قبول کر لیا، اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں ۔آن فیلڈ امپائر ایلکس وارف اور پال ریفل، تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ اور چوتھے امپائر رچرڈ کیٹلبرو نے الزام عائد کیا۔