آئی سی سی نے مردوں کے ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ سے متعلق فیصلہ اگلے ماہ تک موخر کر دیا

81

کینبرا۔ 11 جون (اے پی پی) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے رواں سال کے مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی قسمت کا فیصلہ آندہ ماہ تک موخر کر دیا ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو منو سہنی نے گزشتہ روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ بورڈ کے اجلاس کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے ہنگامی منصوبوں کی تلاش جاری رکھنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں منعقد ہونا ہے۔ منو سہنی نے کہا ہے کہ ہمیں یہ اہم فیصلہ کرنے کا ایک موقع مل گیا ہے اور اسے کے بارے میں صحیح فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ممبروں، براڈکاسٹروں، شراکت داروں، حکومتوں اور کھلاڑیوں سے مشاورت کرتے رہیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہم باخبر فیصلے کریں گے۔ تاہم ، آئی سی سی بورڈ نے کم سے کم رواں سال دسمبر تک، بی سی سی آئی کے ساتھ ٹیکس چھوٹ کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی سی سی نے بھارت کرکٹ اینڈ کنڑول بورڈ (بی سی سی آئی) کو ملک کی مرکزی حکومت سے ٹیکس میں چھوٹ دینے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی جس کے تحت ٹی 20 ورلڈ کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ جیسے آئی سی سی ٹورنامنٹ کا انعقاد لازمی ہے۔