سنگاپور سٹی۔ 20 اکتوبر (اے پی پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متفقہ طور پر 2023ءمیں شیڈول مینز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے نئی 50 اوور لیگ بیسڈ کوالیفکیشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی، کوالیفکیشن ٹورنامنٹس جولائی 2019ءسے مئی 2022ءتک کھیلے جائیں گے، 12 مستقل رکن ممالک سمیت مجموعی طور پر 32 ٹیموں کے درمیان کوالیفکیشن کے ترین مرحلوں میں 372 میچز کھیلے جائیں گے، اس بات کا فیصلہ سنگاپور میں منعقدہ آئی سی سی اجلاس میں کیا گیا۔ ہفتے کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ گورننگ باڈی نے متفقہ طور پر 2023ءمیں شیڈول مینز ورلڈ کپ کیلئے کوالیفکیشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی جس کے تحت 12 مستقل اور 20 ایسوسی ایٹ ٹیموں کو میگا ایونٹ تک رسائی کیلئے کوالیفکیشن مرحلے عبور کرنا ہوں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118426