آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں (کل) پنجہ آزمائی کریں گی

70

کارڈف ۔ 03جون (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں (آج) منگل کو کارڈف کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی میچز ہار چکی ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سری لنکا کو پہلے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈ کپ کا جاندار آغاز کیا تھا جبکہ آسٹریلیا نے افغانستان کی ٹیم کو پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے مات دیکر میگا ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کیا تھا