آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ (کل) ہوگا

196
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ( کل )کھیلا جائے گا

کیپ ٹائون۔16فروری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ کل(جمعہ کو) ہوگا۔ پہلا میچ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ، دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ویمنز ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے زیر اہتمام ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے آٹھویں ایڈیشن کا باضابطہ آغاز جنوبی افریقا میں ہو گیا ہے ۔

میگا ایونٹ میں کل(جمعہ کو) مزید دو میچ کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان اسی مقام کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں 10 خواتین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔

ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2023کا فائنل میچ 26 فروری کو شیڈول ہے جبکہ 27 فروری فائنل کا ریزرو ڈے ہوگا۔ واضح رہے کے پاکستانی خواتین ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 15 فروری کو آئرلینڈ، تیسرا میچ 19 فروری کو ویسٹ انڈیز اور چوتھا میچ 21 فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔