آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

172
ICC

کیپ ٹائون۔22فروری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا۔ میگا ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے،دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، بھارت،انگلینڈ اور میزبان جنوبی افریقا کی خواتین ٹیمیں ٹاپ فور رائونڈ میں پہنچ گئی ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے زیر اہتمام ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے آٹھویں ایڈیشن میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔

میگا ایونٹ اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، ویمنز ٹی ٹونٹی عالمی کپ میں کل(جمعرات کو) پہلا سیمی فائنل میچ کھیلا جائے گا جس میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور اور بھارت مد مقابل ہوں گی۔ میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ 24 فروری کو برطانیہ اور میزبان جنوبی افریقا کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2023کا فائنل میچ 26 فروری کو شیڈول ہے جبکہ 27 فروری فائنل کا ریزرو ڈے ہوگا۔