28.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی سی سی پلیئرز رینکنگ، بابراعظم ون ڈے کے نمبر ون بلے...

آئی سی سی پلیئرز رینکنگ، بابراعظم ون ڈے کے نمبر ون بلے باز اور جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج نمبر ون بائولر

- Advertisement -

دبئی۔14فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کردی، پاکستان کے بابر اعظم بدستور نمبر ون بلے باز اور جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج بائولرز فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔

بدھ کے روز آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ کھلاڑیوں کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستان کے سٹار کرکٹر بابراعظم 824 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، بھارت کے نوجوان کھلاڑی شبمن گل 801 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ویرات کوہلی 768 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور روہت شرما 746 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 728 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے فخر زمان ایک درجہ ترقی کے بعد بارہویں نمبر پر آگئے۔

- Advertisement -

آئی سی سی ون ڈے بائولرز رینکنگ میں جنوبی افریقی سپنر کیشو مہاراج بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسری اور ایڈم زمپا تیسری پوزیشن پر موجود ہیں، بھارت کی فاسٹ بائولرز جوڑی محمد سراج اور جسپریت بمرا بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے۔ ون ڈے آل رائونڈرز رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو پہلی پوزیشن سے محروم کردیا ہے، شکیب الحسن نے تقریبا پانچ سال تک ون ڈے کے نمبر ون آل رائونڈر کا اعزاز حاصل کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سٹار کرکٹر بابراعظم تمام فارمیٹس کی رینکنگ میں ٹاپ فائیو میں موجود ہیں۔ ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بابراعظم پانچویں نمبر پر ہیں۔ ٹی ٹونٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے محمد رضوان تیسری اور بابراعظم چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔ اسی طرح ٹیسٹ بائولرز رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا اور ٹی ٹونٹی میں انگلش لیگ سپنر عادل رشید ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=439543

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں