آئی ٹی ایف جے 5 جونیئر ٹینس چیمپئن شپ،پاکستان کے محمد شعیب اور حامد اسرار، برطانیہ کے رویے کیگان اور امریکہ کے روہن بیلڈے نے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا

103

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):آئی ٹی ایف جے 5 جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد شعیب اور حامد اسرار، برطانیہ کے رویے کیگان اور امریکہ کے روہن بیلڈے نے اپنے اپنے میچ جیت کر سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ جمعرات کوپی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں بوائز سنگلز کوارٹر فائنل میچوں کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد شعیب نے امریکہ کےالیگزینڈر کامران کو 7-5، 6-2 سے شکست دی. دوسرے میچ میں برطانیہ کےرائے کیگن نے پاکستان کے ذالان خان کو 6-3، 6-3 سے ہرا دیا۔ تیسرے میچ میں پاکستان کے حامد اسرار نے امریکہ کے سدھارتھا لامہ کو 6-1، 6-3 سے مات دی۔ چوتھے میچ میں امریکہ کے روہن بیلڈے پاکستان کےاحمد کامل کو 6-0، 6-0 سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ بوائز ڈبلز کوارٹرز فائنل مقابلوں کے پہلے میچ میں پاکستان کے ذالان خان سمیع زیب خان نے ہم وطن کھلاڑی صائم چوہدری حامد اسرار کو 6-3، 6-3 سے ہرا دیا۔ امریکہ کےروہن بیلڈی اور الیگزنڈر کارمان نے نیپال کے آریان گیری اور اور امریکہ کےسدھارتھا لامہ کو 6-4، 7-5 سے شکست دی۔ نیپال کے آراو ثمرت ہدا اوراکی زوبین راوت نے پاکستان کے عبداللہ اوراحمد نیل قریشی کو 6-2، 6-2 سے مات دی۔ برطانیہ کےرائے کیگن اور جاپان کےاوئی اوکا نے پاکستان کے احمد کامل اورمحمد شعیب 6-2، 6-1 کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔گرلز سنگلز کوارٹر فائنل مقابلوں میں روس کی ایکٹیرینا سووروا نے پاکستان کی شیزہ ساجد کو 6-0، 6-2 سے ہرا دیا۔ روس کی ارینا والیتوا نے پاکستان کی سحرعلیم کو 6-0، 6-0 سے شکست دی۔پاکستان کی زوحہ عاصم نے بی ٹی لبیکا دراب کو 6-1، 6-1 سے مات دی۔ نیپال کی ابیلاشہ بستا نے پاکستان کی زہارا سلیمان کو6-2، 6-0 سے ہرا کر سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔گرلز ڈبلز کوارٹر فائنلز مقابلوں میں پاکستان کی ساحر علیم اورشیزہ ساجد نے ہم وطن کھلاڑی شمزہ دراب زہرا سلیمان 7-5، 6-4 سے شکست دی.پاکستان کی زارا خان اورفاطمہ علی راجہ نے ہم وطن کھلاڑی لبیکا دراب اورمہروخ فاروقی کو2-6، 6-1، [10-6] سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔