آئی ٹی ایف سید تجمل عباس جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ شروع ہوگئی

72
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) آئی ٹی ایف سید تجمل عباس جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ دلاور عباس ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگئی۔ چیمپیئن شپ کا افتتاح پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ نے کیا۔ اس موقع پر شالیمار کلب راولپنڈی سپورٹس سیکرٹری قیصر حسین مرزا اور اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عارف قریشی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔چیمپیئن شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن بوائز انڈر۔ 18 سنگلز اور ڈبلز، گرلز انڈر- 18 سنگلز اور ڈبلز مقابلے شامل ہیں۔