نئی دہلی ۔ 24 اپریل (اے پی پی) آئی پی ایل کے 18 ویں میچ میں سن رائیزرز حیدر آباد نے کنگز الیون پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ فاتح سائیڈ نے 144 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان وارنر نے نصف سنچری سکور کی، مصطفیض الرحمان کو 9 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔