12.7 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی پی ایل 2025، اجنکیا رہانےکولکتہ نائٹ رائیڈرز کی کپتانی کے فرائض...

آئی پی ایل 2025، اجنکیا رہانےکولکتہ نائٹ رائیڈرز کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے

- Advertisement -

نئی دہلی ۔4مارچ (اے پی پی):بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کے زیراہتمام انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا 18واں ایڈیشن 22مارچ 2025سے بھارت میں شروع ہوگا۔آئی پی ایل کے آئندہ ایڈیشن کیلئے اجنکیا رہانے کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 36 سالہ بلے باز اجنکیا رہانے کو آئی پی ایل 2025 کے لیے اپنا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ وینکٹیش ائیر کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔اجنکیارہانے نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی قیادت کرنے کے لیے کہا گیا ہے ، جو کہ آئی پی ایل کی سب سے کامیاب فرنچائزز میں سے ایک رہی ہے۔

- Advertisement -

مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس ایک بہترین اور متوازن سکواڈ ہے۔ میں سب کے ساتھ کام کرنے اور اپنے ٹائٹل کے دفاع کے چیلنج کو قبول کرنے کا منتظر ہوں۔ اجنکیا رہانے کو 85 ٹیسٹ،90 ایک روزہ اور 20 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز میں بھارت کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568549

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں